پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے گرانے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا، جس کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔

بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے گزشتہ روز صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں، اگر میں رافیل کے گرنے کا اعتراف کرلوں تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف

بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی کی جانب سے اس اعتراف کے بعد رافیل جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی ’ڈاسو ایوی ایشن‘ کے شیئرز میں آج مزید 5.59 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران گزشتہ 5 روز میں فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر مجموعی طور پر 10.33 فیصد گرگئی ہے، جبکہ اس سے پہلے 5 روز میں کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف شہروں پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے تھے، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ رافیل ایک بہترین جنگی جہاز ہے، لیکن اصل بات پائلٹ کی مہارت ہے کہ وہ اسے کیسے اڑا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بہتر کون؟ رافیل یا جے 10، عالمی دفاعی اداروں نے جدید ہتھیاروں پر نظریں جما لیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ہم نے بھارت نے 6 جہاز مار گرائے جبکہ ہمارے کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا اور تمام پائلٹ بھی محفوظ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ میں انگلینڈ سے اچھی خبر بھی: عبدالقادر کی شاندار سینچری، پاکستان انڈر 19 نے میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے122 رنز سے جیت لیا

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان اور کٹس تقسیم، نوابزادہ جمال رئیسانی کی شرکت

بھارتی صحافی کا وار خالی گیا، ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

رضا اللہ کا شاندار ٹیسٹ ڈیبیو: 90 سے زائد رنز اور 4 وکٹوں کے ساتھ خاص فہرست میں شامل

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ محض عالمی حالات نہیں بلکہ حکومتی نااہلی کا بھی نتیجہ ہے، شاہد آفریدی

ویڈیو

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز دوبارہ سیاسی طور کیوں متحرک ہوئے ؟

نئے صوبوں پر بحث سیمینارز میں نہیں، پارلیمنٹ میں ہوگی، تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی قیادت مل کر معاملہ طے کریں گی، رانا ثنا اللہ

رضااللہ کا کرکٹ سے جنون، گھر سے چھپ کے کھیلنے جاتے تھے، بھائی کی وی نیوز سے گفتگو

کالم / تجزیہ

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر

اے قائد ہم شرمندہ ہیں

کیا آپ کا بچہ دوست بنا رہا ہے؟