بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ رفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہیں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے کے لیے جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کنول شوزب نے علیمہ خان کے پارٹی میں کردار پر سوالات اٹھا دیے، ویڈیو لیک
علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، درخواست پر سماعت 17 مئی کو ہوگی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اورپرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے بھی نکالنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان اور رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔