وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی خدشے کے باوجود برشور جلسے کا بلٹ پروف اسٹیج ہٹوادیا

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز پشین کے علاقے برشور میں جلسہ عام سے خطاب سے قبل بلٹ پروف اسٹیج ہٹوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے مجھے برشور میں خطرے سے آگاہ کیا تھا مگر میں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جس وعدے پر میں یہاں آیا ہوں اسے ہر قیمت پر نبھاؤں گا اور جس کو جو کرنا ہے وہ کر لے میرا سینہ حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے درمیان آؤں گا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے ان سے جدا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بلٹ پروف ڈائس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح میں نے اس ڈائس کو دیکھا جو شاید گولی کو روک سکتا ہو مگر عوام کی محبت کی تپش کو بھی کم کر دیتا ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عسکریت پسندوں کو جرگے کی پیشکش

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے  کہا کہ میں آپ میں سے ہوں کوئی بلٹ پروف شیشہ کوئی حفاظتی دیوار مجھے اپنے لوگوں سے دور نہیں کر سکتی یہ سینہ حاضر ہے ان کے لیے جو مجھے عوام سے اور پاکستان کی محبت سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے بھارت کی ہر سازش اور چال کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور یکجہتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاکستان کے لیے ہم سب سے پہلے اپنے سینے پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پشین سمیت پورا بلوچستان اور پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان