ترکیہ کا دورہ مکمل، وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کر کے ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اپنے دورے میں وہ سپریم رہنما علی خامنہ ای سمیت ایرانی صدر مسعود پُزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے حالیہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کو ایرانی صدر مسعود پُزشکیان کی جانب سے دورے کی دعوت دی تھی، وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی ایران گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ترکیہ اور آذربائیجان کو تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی تجویز

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ ایران میں سپریم رہنما سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتوں میں ایرانی قیادت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بعد کی صورتحال پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ پاکستان اور مصالحانہ کوششوں پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق

دورہ ایران میں اپنی ملاقاتوں میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی وعلاقائی امن و سلامتی، پاک ایران تعلقات، باہمی تعاون میں استحکام، سیکیورٹی اور تجارتی امور سمیت سرحدی انتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ایرانی قیادت پاکستانی وزیراعظم کو امریکا اور ایران کے مابین جوہری مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp