سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے جہاں وہ حجاج کرام کی سہولتوں کی نگرانی کریں گے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے، سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود آج منیٰ پہنچے، جہاں وہ حجاج کرام کی راحت وسہولت کی نگرانی کریں گے۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا یہ دورہ حجاج کو مناسک کی ادائیگی میں آسانی، سہولت اور سلامتی فراہم کرنے کے لیے دی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے ہے۔