چیمپیئنز ٹرافی کی کامیابی کو 8 سال مکمل، سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی فتح کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کے دل کے قریب ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے 8 برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سرفراز احمد نے کہاکہ انہیں اس نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا جس نے ہر میچ مکمل جذبے، عزم اور یقین کے ساتھ کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار

سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ایک نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا، جس نے ہر میچ مکمل جوش اور یقین کے ساتھ کھیلا۔ ہر لمحہ پاکستان کے لیے تھا۔ جو عزت ملی، وہ صرف اللہ پاک کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں کا نتیجہ تھی۔ پاکستان زندہ باد!

یاد رہے کہ 18 جون 2017 کو اوول (لندن) کے تاریخی میدان میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس فائنل میچ میں اوپنر فخر زمان نے شاندار سینچری (114 رنز) اسکور کی، جبکہ محمد عامر نے بھارتی ٹاپ آرڈر کو تباہ کرکے میچ کا پانسہ پلٹا۔ حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے نہ صرف ناقابل یقین انداز میں فائنل تک رسائی حاصل کی بلکہ بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو فیصلہ کن مقابلے میں عبرتناک شکست دی، جسے آج بھی پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے یادگار فتوحات میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی دعویٰ جھوٹ، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی

سرفراز احمد کے اس جذباتی پیغام نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کو 2017 کی خوشیوں، فخر اور اتحاد کے لمحات کی یاد دلا دی ہے۔ مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے اس پیغام پر خیرمقدمی ردعمل دیا اور قومی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں