ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے آبائی گاؤں عبداخیل میں واقع رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک مکمل پلاٹون تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو اس وقت جاری کیا گیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد سیکیورٹی انتظامات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چمن: جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp