روزانہ 7 ہزار قدم پیدل چلنا بیماریوں کو دور رکھتا ہے، تحقیق میں انکشاف

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی بین الاقوامی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ صرف 7 ہزار قدم چلنا دماغی طاقت کو بہتر بنانے اور کینسر، دل کی بیماری، ڈیمینشیا اور ڈپریشن جیسے مختلف امراض سے بچاؤ کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق معروف میڈیکل جرنل لنسٹ پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئی ہے جس میں دنیا بھر سے ایک لاکھ 60 ہزار بالغ افراد کے طرزِ زندگی اور صحت کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کم عمری میں اسمارٹ فون کا استعمال ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ، تحقیق

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو روزانہ 2 ہزار قدم چلتے ہیں ان کے مقابلے میں 7 ہزار قدم چلنے والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ 25 فیصد، کینسر کا خطرہ 6 فیصد، ڈیمینشیا کا خطرہ 38 فیصد اور ڈپریشن کا خطرہ 22 فیصد کم ہوتا ہے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر میلوڈی ڈِنگ کے مطابق 10 ہزار قدم روزانہ چلنے کا تصور سائنسی بنیادوں پر نہیں بلکہ 1960 کی دہائی میں جاپان میں ایک مارکیٹنگ مہم سے آیا تھا جب “مانپو-کےئی” نامی پیڈومیٹر متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مطلب ہے “10,000 قدموں کا آلہ”۔

یہ بھی پڑھیے:  اعصابی درد کی دوا ’گیباپینٹن‘ کے دماغی صحت پر مضر اثرات کا انکشاف

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 4 ہزار قدم روزانہ بھی جسمانی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں، اور اگرچہ 7 ہزار قدم پر زیادہ فوائد نظر آتے ہیں، دل کی صحت کے لیے اس سے زیادہ چلنے میں بھی فائدہ ہے۔

برطانیہ کے ماہرِ صحت ڈاکٹر ڈینیئل بیلی کے مطابق 5 ہزار سے 7 ہزار قدم ایک زیادہ حقیقت پسندانہ ہدف ہو سکتا ہے خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زیادہ متحرک نہیں ہوتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟