بحریہ ٹاؤن انتظامیہ منی لانڈرنگ میں ملوث، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عطااللہ تارڑ

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طور پر ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

اپنی خصوصی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جب کارروائی کے لیے پہنچی تو ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں قائم ایک اسپتال کو اصل مقصد سے ہٹا کر غیرقانونی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اس اسپتال میں چھپایا گیا کیش اور اہم ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ایمبولینس کے ذریعے کیش اور دیگر دستاویزات کی منتقلی کی جا رہی تھی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کیا جا رہا ہے اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ ان کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کے نتیجے میں کئی اہم شواہد ہاتھ آئے ہیں جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کا عمران اور قیصر امین نامی شخص کے ساتھ براہ راست رابطہ تھا، اور یہ دونوں افراد باقاعدگی سے ہنڈی حوالہ کا غیرقانونی کام کرتے رہے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے سوال اٹھایا کہ جب کوئی غیرقانونی کام نہیں ہو رہا تھا تو پھر ریکارڈ کو جلانے کی کوشش کیوں کی گئی؟ انہوں نے واضح کیا کہ ملک ریاض کی سربراہی میں ہنڈی حوالہ کے ذریعے بیرونِ ملک اربوں روپے منتقل کیے گئے، جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچا بلکہ ریاستی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور اب بچنے کی کوئی راہ نہیں بچی۔ ’بھاگنے سے کوئی فائدہ نہیں، بہتر یہی ہے کہ خود کو قانون کے حوالے کریں۔‘

انہوں نے مزید کہاکہ بحریہ ٹاؤن میں رہنے والے شہریوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا، تاہم قانون اپنا راستہ ضرور بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں کی فائلز کی ریکوری کے لیے اسلام آباد میں چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران  بحریہ ٹاؤن کے خلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے منسلک چھپائی گئی دستاویزات نجی فلاحی اسپتال کی عمارت سے برآمد کر لی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟