مودی کو ہر خواب میں پاکستان اور  پاکستانی فوج کا خوف ستاتا ہے، خواجہ آصف

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بعد مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج کا خوف ستاتا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت کسی کو بلیک میل کرنے کے لیے نہیں بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے پاکستان سے جنگ اب ایک ڈراؤنا خواب ہے، لیکن وہ اپنے ووٹ بینک کو بچانے کے لیے جنگی جنون اور جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کشمیر اورجعفر ایکسپریس حملوں کے پس پشت عناصر کو عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جائے، وزیر دفاع خواجہ آصف

’مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو بہلانے اور بھارت کے اندر پھیلتے سیاسی طوفان کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ بھارت کے اندر ہی مودی کی پالیسیوں کے خلاف شدید ردعمل پیدا ہو چکا ہے۔ کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں کے رہنما اور عوام کھل کر کہہ رہے ہیں کہ مودی کے رویے نے حالات کو جنگ کے دہانے تک پہنچایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھارت نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے۔

’کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات مودی حکومت کے آشیرباد سے ہوئے۔‘

انہوں نے کہا ’پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں جو ہم نے عالمی فورمز پر پیش کر دیے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے مودی کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے، 13 سالہ عروج کا سورج غروب ہو رہا ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، اور مودی کے چہرے پر دہشتگردی کا دھبہ دنیا دیکھ چکی ہے۔

ان کے بقول’ اگر بھارت اچھے ہمسائے کی طرح برتاؤ کرے تو برصغیر میں امن اور ترقی ممکن ہے، لیکن مودی کی جنگی سوچ خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز