وزیراعظم شہباز شریف نے غذر کے بہادر چرواہوں کو مدعو کرلیا

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں کو اسلام آباد بلا لیا ہے۔

چند روز قبل غذر کے علاقے تلی داس میں رات گئے اچانک گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد دیہات زیرآب آگئے اور درجنوں افراد پھنس گئے۔ تاہم بہادر چرواہے محمد خان نے بروقت اطلاع دے کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟

واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان نے بتایا کہ وہ دھماکے کی آواز سے جاگے اور سب سے پہلے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بعد ازاں جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کو خبردار کیا، جس کے باعث سیکڑوں افراد کی زندگیاں بچ گئیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاک فوج بروقت ریسکیو نہ کرتی تو وہ اور دیگر 5 افراد زندہ نہ بچ پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جانیں چرواہے نے بچائیں مگر تعریف وارننگ سسٹم کی،’ شیری رحمان تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد مدعو کرلیا ہے۔ وزیراعظم نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کریں گے بلکہ انعامات سے بھی نوازیں گے۔

یہ چرواہے اپنی بہادری اور فرض شناسی کے باعث عوامی سطح پر بھی ہیرو قرار دیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!