خاتون کے گھٹنوں نے خالص سونے کے سینکڑوں دھاگے اگل دیے، یہ کیوں کر ہوا؟

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا میں 65 سالہ خاتون کا علاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو اس کے گھٹنوں میں خالص سونے کے سینکڑوں دھاگے دریافت ہوئے۔ یہ خاتون گٹھیا کے مرض میں مبتلا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے

خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کافی عرصے سے گھٹنوں کے درد اور اکڑن کا شکار تھیں۔ انہیں مختلف ادویات دی گئیں جن میں درد کش گولیاں، سوزش کم کرنے والی دوائیں اور یہاں تک کہ گھٹنوں میں براہ راست اسٹرائڈ انجیکشنز بھی شامل تھے۔ مگر ان سب کا کوئی خاطر خواہ اثر نہ ہوا اور نہ ہی وہ ایک نارمل اور درد سے پاک زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔

ان ادویات کے سائیڈ ایفیکٹس بھی سامنے آئے، جیسے کہ شدید معدے کا درد، جس کے باعث انہوں نے متبادل علاج کا رخ کیا جس میں انہوں نے ایک متنازعہ طریقۂ علاج ’گولڈ تھریڈ ایکیوپنکچر‘ کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیے: پیٹو بھالو باز نہ آیا، بے تحاشہ پھل کھانے پر پھر اسپتال میں داخل

شروع میں وہ ہر ہفتے ایکیوپنکچر کے سیشنز کراتی رہیں جن میں ننھے سونے کے دھاگے ان کے گھٹنوں کے ارد گرد داخل کیے جاتے تھے لیکن اس سے ان کا درد اور بڑھ گیا تو انہوں نے ہفتے میں کئی بار جانا شروع کر دیا۔ آخر کار درد اتنا شدید ہو گیا کہ انہیں دوبارہ اسپتال جانا پڑا۔

ایکس رے کرنے پر ڈاکٹروں کو نہ صرف گٹھیا کی عام علامات جیسے ہڈیوں کی سختی اور اضافی نشوونما ملی بلکہ انہوں نے گھٹنوں کے ارد گرد کے ٹشوز میں سینکڑوں چھوٹے سونے کے دھاگے بھی دیکھے۔

گولڈ تھریڈ ایکیوپنکچر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ گولڈ تھریڈ ایکیوپنکچر کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں جو اس کے فائدے کو ثابت کرتا ہو لیکن اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں۔ ان ننھے دھاگوں سے جسم میں رسولیاں بن سکتی ہیں جو اندرونی اعضا میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ دھاگے ایم آر آئی جیسے اہم اسکین کو ممکنہ طور پر ناممکن بنا دیتے ہیں کیونکہ دھات کی حرکت یا خون کی نالیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

یہ طریقہ علاج کہاں زیادہ رائج ہے؟

واضح رہے کہ گولڈ تھریڈ ایکیوپنکچر والا طریقہ ایشیائی ممالک میں طویل عرصے سے مختلف اقسام کے درد کے علاج کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور اب بھی خاص طور پر معمر افراد میں مقبول ہے۔

مزید پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟

یہ سمجھا جاتا ہے کہ سونے کے ان دھاگوں کی موجودگی جسم کے اندر مسلسل تحریک فراہم کرتی ہے اور درد میں کمی لاتی ہے لیکن اس کا کوئی سائنسی یا طبی ثبوت موجود نہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اس سے (مبینہ طور پر) اکثر مریض اصل اور مؤثر علاج میں تاخیر کر دیتے ہیں جس سے حالت مزید خراب ہو جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہر دھونس اور انتشار کا جواب دیا جائےگا، حکومت آزاد کشمیر، تعلیمی اداروں کے لیے سخت انتباہ

مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ، شہدا کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : فیصل کریم کنڈی

ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں امریکا کے میزبان شہروں میں معاشی سرگرمیاں تیز، شائقین کی آمد سے کاروبار چمک اٹھا

آزاد کشمیر انتخابات: ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ، تمام ادارے کردار ادا کریں، چیف الیکشن کمشنر

اوپن اے آئی کی ایلون مسک سے لڑائی کیا ہے اور 10 لاکھ ڈالر کا ہرجانے کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم