پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا

منگل 16 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگا، عوام تک اپنا پیغام پہنچانا ضروری ہے، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ میں نے عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش نہ کی ہو۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں اندرونی تقسیم کی وجہ سے عمران خان سے ملاقاتیں نہیں ہورہی، بیانیہ بنانے والے لوگ جماعت کو کمزور کررہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے ہمارے لیے نقصان کا سبب ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی تشویش کا باعث ہے، ہمیں افغان مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیجنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی میں گروپ بندیاں، آزادی کی جنگ وی لاگز یا جعلی اکاونٹس سے نہیں لڑی جاتی، علی امین گنڈاپور

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ہینڈلر ہم ہیں، ہم صرف عمران خان کو جوابدہ ہیں۔ کوئی اگر اپنے وی لاگ چمکانے یا فالوورز بڑھانے کے لیے الزامات لگاتا ہے، تو ہم اتنے نکمے نہیں کہ اس کو جواب دیتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp