برطانیہ میں بس ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی نئی پیشکش مسترد کردی

ہفتہ 28 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں بس ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافے کی نئی پیشکش مسترد کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

البیلیو (ٓAlbellio) کپمنی کے یونائیٹ کے 1900 ممبران یکم، 2 اور 3 فروری کو واک آؤٹ کریں گے۔

یونائیٹ کے جنرل سیکرٹری شیرن گراہم کا کہنا ہے البیلیو کمپنی ایک مالدار کپمنی ہے جس نے یہ دولت ملازمین کی سخت محنت کے عیوض کمائی ہے تاہم کمپنی ملازمین کی توقعات کے مطابق مناسب تنخواہوں کی پیشکش کر سکتی تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹ ملازمین کی نوکریوں، تنخواہوں اور سہولتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، البیلیو کے ملازمین کو ہر قدم پر ہماری حمایت حاصل رہے گی۔

تنخواہوں کے معاملے پر بس ڈرائیوروں کی ہڑتال کی صورت میں لندن میں 50 کے قریب روٹ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp