بھارت میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم میں تیزی، فسادات کا خطرہ، حکومت نے انٹرنیٹ بند کردیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کو جرم بنا دیا گیا، بھارتی پولیس نے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں پر دھاوا بول دیا اور درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

ریاست کے متعدد علاقوں میں مسلمانوں کی جانب سے “آئی لَو محمد ﷺ” (I Love Muhammad ﷺ) کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے، جنہیں بنیاد بنا کر ہندو انتہاپسند گروہوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض مقامات پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔

پولیس نے مسلمانوں کے جلوسوں اور پُرامن ریلیوں پر سختی سے نمٹتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 81 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں اسلام مخالف تقریر کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلم رہنما کا گھر مسمار

انٹرنیٹ خدمات چار اضلاع میں 4 اکتوبر سہ پہر 3 بجے تک معطل رکھی گئی ہیں۔  اس دوران موبائل انٹرنیٹ، ایس ایم ایس، براڈ بینڈ اور وائرلیس کنکشن بھی معطل رہیں گے، جس کی اطلاع ہوم سیکرٹری گوراو دیال نے جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ، شہر میں ڈرون بھی فضاء میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ بریلی کے ساتھ ساتھ شاہجہاں پور، پیلی بھٹ اور بداون اضلاع میں بھی ہائی الرٹ جاری ہے اور حساس مقامات پر مسلح پولیس فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی کی ’ووٹ چور؛ گدی چھوڑ‘ مہم، بھارت کا انتخابی بحران بے نقاب

ان حالیہ مظاہروں اور ان پر ریاستی ردعمل نے بھارت میں مذہبی آزادی، اقلیتوں کے حقوق، اور مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر گہرے اور تشویشناک سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہار منہ زیتون کا تیل پینا کیا واقعی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے