سال کا پہلا سپر مون آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھائی دے گا

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 کا پہلا سپر مون آج (منگل) رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آسمان پر نمودار ہوگا۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کا مشاہدہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: دنیا آج ایک سال میں تیسری بار سپر مون کا نظارہ کریگی

سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند اس وقت زمین سے 361,457 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن اور 6.6 فیصد بڑا نظر آئے گا۔

یہ چاند مشرق میں سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد طلوع ہوگا اور مغرب میں طلوعِ آفتاب سے قبل غروب ہو جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سپر مون کے قریب سیارہ زحل بھی دیکھا جا سکے گا۔ رواں سال مجموعی طور پر 3 سپر مون نظر آئیں گے۔ اگلا 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو۔

مزید پڑھیں: سپر مون پاکستان میں کتنے بجے اپنے جوبن پر ہوگا؟

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ قدرتی منظر آج رات ایک دلکش اور نایاب نظارہ پیش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود