بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو یقین دلایا ہے کہ بھارت جلد کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام
جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ کا یہ دورہ بھارت۔افغان تعلقات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔ بھارت افغان عوام کا خیرخواہ ہے اور ان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر کے مطابق آج میں اس دیرینہ شراکت داری کے تجدیدِ عہد کا اعلان کرتا ہوں، جس کے تحت بھارت نے افغانستان میں کئی منصوبے مکمل کیے ہیں۔
#WATCH:
The meeting the of Foreign Minister of the Islamic Emirate of Afghanistan, Mawlawi Amir Khan Muttaqi, & his Indian counterpart, Dr. S. Jaishankar in New Delhi.
pic.twitter.com/ilgaCn0jlf— Faisal Ali Shah (@FaisalzUpdates) October 10, 2025
بھارتی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت، پہلگام دہشتگرد حملے کے بعد افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے حساس رویّے کو سراہتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کا مکمل احترام کرتا ہے۔

امیر خان متقی 9 سے 16 اکتوبر تک اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد بھارت کے دورے پر ہیں۔
وہ جمعہ کو جے شنکر سے ملاقات کے بعد آگرہ اور دیوبند کے دارالعلوم کا بھی دورہ کریں گے، جبکہ بھارت میں مقیم افغان برادری کے نمائندوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت
یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کے کسی وزیرِ خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا ہے، جو نئی دہلی کی طالبان کے ساتھ بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔













