وزیراعظم نے مبارکباد کے لیے کال کی، ان سے کہا عمران خان سے ملاقات کروائیں مگر کوئی جواب نہیں ملا، سہیل آفریدی

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں وزیراعلیٰ بننے پر کال کرکے مبارکباد دی ہے، میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ سوچنے کی بات ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اپنے بانی سے ملنا چاہتا ہے مگر اجازت نہیں دی جا رہی، یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ جمہوری عمل کا سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ طور پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کیا ہے تاکہ وزیراعلیٰ کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی سیاست کرتی ہے، فرض کریں اگر عدالتیں ہمیں انصاف نہ دیں، ہم انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹائیں اور ہمیں پھر بھی انصاف نہ ملے تو پُرامن احتجاج واحد حل ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیا ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے اوپر ایڈوائزری کونسل بیٹھا دی گئی ہے تو کیا آپ کو کٹھ پتلی بنایا گیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا کس نے کہا، وزیراعلیٰ میں ہوں، کابینہ بھی میں خود تشکیل دوں گا۔

قائداعظم کی تصویر ہٹانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے، جو یہ بات کر رہے ہیں ان کو قائداعظم کی تصویر صرف نوٹوں پر نظر آتی ہے،میرے آفس میں انہیں یہ تصویر نظر نہیں آتی۔ وہاں پر قائداعظم کی تصویر بھی تھی اور پاکستان کا جھنڈا بھی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر بانی کو رہا کروانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا

سعودی طبی ماہرین  کا ایک اور کارنامہ، جسمانی طور پر جڑی ہوئی بچیوں کو علیحدہ کردیا

27ویں ترمیم میں آرٹیکل 243 کی ترمیم صرف افواج کے کمانڈ سسٹم تک محدود ہیں، رانا ثنا اللہ

27ویں آئینی ترمیم غلط، پارلیمنٹ کو جرنیلوں کا ’ربڑ اسٹمپ‘ بنادیا گیا، مولانا عطا الرحمان

27 ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کے مستعفی سینیٹر کے ووٹ سے مزید شقیں سینیٹ سے کیسے منظور ہوئیں؟

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟