بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر صوبائی کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بانیِ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزیر اعلیٰ کے بقول ججز کے احکامات کے باوجود ملاقات کرانے میں رکاوٹیں ڈالیں جا رہی ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے آکر کہا کہ یہ وزیرِ اعلیٰ نہیں بنے گا، اس طرح کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی و انتظامی دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگردی کو صرف آپریشن سے ختم کیا جا سکتا تو ملٹری آپریشنز پہلے ہی اس کو ختم کر چکے ہوتے؛ حکمتِ عملی واضح ہونی چاہیے۔

سہیل آفریدی نے عندیہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر صوبائی کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں ہوگی۔

وزیرِ اعلیٰ نے الزام لگایا کہ جب سے انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے، انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے لیڈر سے رہنمائی لینے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت سے ملاقات کی درخواستیں بھیجی ہیں، مگر کوئی معاونت یا مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

’ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں، مگر کوئی نہیں سن رہا، اب عوام کی عدالت میں جاؤں گا۔‘

سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ اپنے لیڈر کے طرزِ عمل کے مطابق چلیں گے اور پارٹی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

’بحیثیت وزیرِ اعلیٰ میرا کام عوام کے لیے کام کرنا ہے، جلسے جلوس پارٹی کا معاملہ ہیں، جو ہدایات آئیں گی اُن پر عمل کروں گا۔‘

مزید پڑھیں: عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط

دفاعی و سیکورٹی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کا لیڈر مذاکرات کا حامی رہا ہے اور ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

’مگر کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کا فیصلہ بند کمروں میں کرے۔‘

انہوں نے صوبائی پولیس کے لیے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 7 ارب روپے کی گرانٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد بلٹ پروف گاڑیاں ملیں گی۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی مراد سعید کے قریب کیوں اور علی امین سے کیا غلطی ہوئی؟ عمران خان کی نئی چال

سہیل آفریدی نے وفاقی سطح پر فنڈز اور شفافیت کے مسائل کی جانب بھی اشارہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ جلد بلائی جائے اور صوبے کو اس کا جائز حق 350 ارب روپے جاری کیے جائیں، جبکہ ان کے مطابق قومی ترقیاتی پروگرام میں خیبرپختونخوا کے بقایا جات 2200 ارب روپے سے زائد ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اگر وفاق دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ ہوتا تو مالی وسائل کی فراہمی ممکن ہوتی، انہوں نے واضح کیا کہ وہ عزت و وقار کے ساتھ افغان بھائیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!