سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو کی گئی جس میں فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک، 5 زخمی
کارروائی 24 اکتوبر کو کی گئی جس میں فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔@alihamzaisb @KulAalam @KhawajaMAsif pic.twitter.com/erWYfYANBP
— Media Talk (@mediatalk922) October 24, 2025
مزید پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک الرٹ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، اور آخری خوارجی کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔














