اسلام آباد میں کروائے جانے والا ’سیکیور نیبرہڈ سروے‘ کیا ہے؟ اور یہ کیوں ضروری ہے؟

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ’سیکیور نیبر ہڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے، جس کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’نیبر ہڈ سروے‘ کرانے کا اعلان

نیبرہڈ سروے سے مراد کسی مخصوص علاقے یا محلے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کا ایک منظم عمل ہے۔

اس کا مقصد وہاں کے رہائشیوں، سہولیات، ماحول، مسائل اور ضروریات کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ علاقے کی منصوبہ بندی اور حفاظت کو بہتر بنایا جاسکے۔

حفاظتی اداروں کے لیے بنیادی مددگار ذریعہ

یہ سروے سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے نہایت اہمیت رکھتا ہے،اس کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلوم ہوتا ہے کہ علاقے میں کون لوگ رہتے ہیں، کون سی عمارتیں حساس نوعیت کی ہیں، اور کون سے راستے داخلی یا خارجی ہیں، یہ معلومات کسی ہنگامی صورتحال یا کارروائی کے دوران فوری ردعمل میں مدد دیتی ہیں۔

مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی میں معاون

سروے کے دوران اگر کسی گھر، دکان یا شخص کی سرگرمیاں غیر معمولی محسوس ہوں، جیسے بغیر شناخت کے رہائش، مشکوک آمد و رفت، یا ذخیرہ شدہ سامان، تو اس کی اطلاع فوراً دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

یہ طریقہ کار دہشتگردی، جرائم اور منشیات فروشی جیسے خطرات کی بروقت نشاندہی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پولیس اور عوام کے تعلقات میں بہتری

نیبرہڈ سروے سے پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ بہتر ہوتا ہے، علاقے کے لوگ زیادہ تعاون کرتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ یہ معلومات ان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، نہ کہ کسی دباؤ کے لیے۔

خطرات کا تجزیہ اور بہتری کے اقدامات

سروے کی مدد سے یہ جانچنا ممکن ہوتا ہے کہ علاقے میں کون سے حفاظتی خطرات زیادہ ہیں، جیسے اندھیری گلیاں، غیر محفوظ عمارتیں، یا پولیس گشت کی کمی، اس سے متعلقہ ادارے بہتر منصوبہ بندی کر کے روشنی، نگرانی، اور سیکیورٹی کیمرے لگانے جیسے اقدامات کر سکتے ہیں۔

مختصراً نیبرہڈ سروے کسی بھی علاقے کو محفوظ، منظم اور قابلِ نگرانی بنانے کے لیے ایک بنیادی اور مؤثر ذریعہ ہے، یہ نہ صرف سیکیورٹی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ عوامی اعتماد اور کمیونٹی تحفظ کے احساس کو بھی فروغ دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی محنتی قوانین اور آئی ایل او معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کا فیصلہ، اسحاق ڈار

پنجاب میں 14 ہزار سے زائد بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل، اسموگ کے خلاف اقدامات کے نتائج سامنے آنے لگے، مریم اورنگزیب

باپ، بہنوں اور بیٹی کے قتل کا معاملہ، کیا اس خاندان نے مارنے کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا؟ جسٹس ہاشم کاکڑ

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی ڈیزاسٹر فنانسنگ سہولت منظور

نئی فلم میں نکولس کیج کی حیران کن اداکاری، جان میڈن کی شخصیت مکمل طور پر اپنا لی

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبے کب اور کیسے بنیں گے؟

مرکزی مسلم لیگ کب بنی، 2024 میں کتنے ووٹ لیے اور اب ضمنی انتخاب میں ووٹوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟