اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کی پاکستان آمد، فقید المثال استقبال، گارڈ آف آنر پیش

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلیٰ سطح وفد کا استقبال کیا۔ جبکہ اس سے قبل پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کےطیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے. یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

شاہ عبداللہ دوم ایئرپورٹ سے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔

اس کے بعد وزیرِاعظم ہاؤس میں شاہ عبداللہ دوم کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوگی اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ شاہ عبداللہ دوم کا یہ دورہ، پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

شاہ عبداللہ دوم کے ایئرپورٹ پہنچنے پر استقبال کے لیے وفاقی وزرا، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی  موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں، دورے کے دوران  شاہ عبداللہ کوپاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟