سہ ملکی سیریز میں فاتحانہ آغاز، پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے زمابوے کے بلے بازوں کو قدرے باندھے رکھا اور کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

زمبابوے کے برائن بینیٹ 49 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سکندر رضا نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد، صائم ایوب، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی پویلین واپس بھیجا۔ اس طرح زمبابوے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 اور عثمان خان 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان 16، صائم ایوب 22 اور محد نواز نے 20 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز کی گئی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کپتانوں نے شرکت کی تھی۔

آج کے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp