یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کیوں ختم کرانا چاہتے ہیں؟

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم خود تو فون استعمال کرتے ہیں لیکن عام لوگوں کو اسے استعمال نہیں کرنے دیتے۔

ان کے مطابق سب سے زیادہ ایف آئی آر موبائل فونز کی رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔ ’ایک فون پر 2 لاکھ 48 ہزار ٹیکس دیا، فون چوری ہو گیا تو اب اگلے روز نیا فون خرید کر نیا ٹیکس بھرنا ہوتا ہے، یہ بہت بڑی ناانصافی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز پر ناقابلِ برداشت ٹیکس سے چھٹکارا، 3 دسمبر کو کیا فیصلہ متوقع ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ موبائل فونز کو شیڈول 9 سے شیڈول 8 میں منتقل کیا جائے، جس طرح سولر پینلز اور کمپیوٹرز شیڈول 8 میں شامل ہیں اور ان پر 17 فیصد تک ٹیکس ہے، جبکہ موبائل فونز پر 60 فیصد تک ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے قاسم گیلانی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک بھی فون لانے کی اجازت نہیں ہے، رشتے دار فون لانے کا کہتے ہیں، لیکن فون لاتے ہیں تو بھاری ٹیکس لگ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا قسطوں پر موبائل فون فراہم کرنے کا منصوبہ تعطل کا شکار

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے پاس 2 فون ہوتے ہیں ایک پی ٹی اے رجسٹرڈ اور ایک نان پی ٹی اے، دوسری جانب فائلراورنان فائلردونوں کوایک ہی ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے، جبکہ دیگر محکموں میں دونوں کے لیے الگ الگ شرحِ ٹیکس ہوتی ہے۔

’ایک فون پر متعدد ٹیکس لاگو ہیں۔ ودہولڈنگ ٹیکس تو ٹیکس ریٹرن میں ایڈجسٹ ہو جاتا ہے لیکن پی ٹی اے ٹیکس واپس نہیں ہوتا۔‘

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے وژن ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے تحت 9 نئے ٹیلی کام منصوبوں کی منظوری

قاسم گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے اسمارٹ فونز کی کوالٹی معیاری نہیں، اس لیے لوگوں کو بیرونِ ملک سے فون خریدنا پڑتے ہیں۔

’ہم لوکل فونز پر 5G بھی نہیں چلا سکتے۔‘

چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی اے کو اس ٹیکس کا ایک روپیہ بھی نہیں ملتا، تمام ٹیکس ایف بی آر کو جاتا ہے، لیکن تنقید پی ٹی اے پر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی

چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ یہ ٹیکس ایف بی آر نے نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے منظور کیے ہیں۔

’ہم گاڑیاں بھی مہنگی خریدتے ہیں اور ان پر بھی بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں۔‘

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اس معاملے پر ایف بی آر سے منگل کو جواب طلب کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم