وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے موبائل لانے پر ٹیکس کم کرنے پر غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟
اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک سے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہے، 120 دن سے زیادہ پاکستان میں قیام کرنے والوں کو موبائل فون پی ٹی اے میں رجسٹرڈ کرانا ہوتا ہے اور اس کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے قائم کی گئی عدالتیں 90 روز کے بجائے 60 روز میں فیصلے کرنے کی پابند ہوں گی۔ اسلام آباد میں عدالت قائم کردی گئی ہے جبکہ پنجاب میں اس پر کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں اوورسیز کنونشن سے بیرون ملک بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عطاتارڑ
اوورسیز کنونشن میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی خطاب کیا، اور کہاکہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔