انڈر 19 ایشا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت اتوار کو مدمقابل ہوں گے

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جس کے بعد اب معرکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا، جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بارش کے باعث میچ کو 27 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

دبئی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے 122 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جس میں سمیر منہاس نے شاندار 69 رنز بنا کر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستانی بولرز کی متوازن بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاک بھارت کپتانوں میں روایتی مصافحہ نہ ہوا

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حذیفہ احسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں