ایشیا کپ فائنل: فتح پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے، کپتان فرحان یوسف

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

بھارت سے فائنل میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فرحان یوسف نے کہا کہ ٹاس ہارنے پر ٹیم خوش تھی کیونکہ حکمت عملی پہلے بیٹنگ کرنے کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل اسکور پر کوئی مایوسی نہیں تھی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر مکمل اطمینان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فرحان یوسف نے کہا کہ اگرچہ بھارت کے خلاف پہلا میچ ہار گئے تھے، تاہم اس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کھل کر بات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان آیوش مہاترے نے کہا ہے کہ ٹیم کی حکمت عملی ابتدا میں بولنگ کرنے کی تھی، تاہم بولنگ لائن میں کچھ عدم تسلسل رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ سادہ تھا کہ 50 اوورز تک کھیل کو لے جایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے ہیرو، سمیر منہاس کون ہیں؟

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آیوش مہاترے نے کہا کہ کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی اور یہ ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے مثبت رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کچھ کھلاڑیوں نے اہم مواقع پر ذمہ داری لی اور نمایاں انداز میں سامنے آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!