سعودی عرب: العُلا کے مزید قدرتی ذخائر کو ڈارک اسکائی کا عالمی اعزاز حاصل

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے تاریخی علاقے العُلا میں واقع 2 مزید قدرتی ذخائر شرعان نیشنل پارک اور وادی نخلہ کو عالمی ادارے ڈارک اسکائی انٹرنیشنل کی جانب سے ڈارک اسکائی پلیس کا اعزاز دے دیا گیا ہے۔ اس اعتراف کے بعد العُلا دنیا بھر کے اُن 250 سے زائد مقامات میں شامل ہو گیا ہے جو روشنی کی آلودگی سے محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔

یہ اعزاز العُلا کی اُس کامیابی کا تسلسل ہے جو اسے 2024 میں حاصل ہوئی تھی، جب العُلا منارہ اور الغرامیل نیچر ریزرو کو سعودی عرب اور خلیجی خطے میں پہلی بار ڈارک اسکائی پارک کا درجہ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب: ای کامرس فروخت میں 68 فیصد اضافہ، حجم 30 ارب ریال سے تجاوز کرگیا

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، رائل کمیشن فار العُلا نے کہا ہے کہ تازہ اعتراف العُلا کو رات کے آسمان کے تحفظ اور فلکیاتی سیاحت کے حوالے سے ایک عالمی رہنما کے طور پر مزید مضبوط بناتا ہے۔

ڈارک اسکائی انٹرنیشنل کے مطابق، ان دونوں ذخائر کا مجموعی رقبہ 6,146 مربع کلومیٹر ہے، جو وسیع جغرافیائی علاقے میں قدرتی رات کے آسمان کے تحفظ اور روشنی کی آلودگی میں کمی کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

شمال مغربی عرب میں واقع العُلا کے محفوظ علاقے اپنی قدرتی تنہائی، شفاف فضائی حالات، بلند و بالا چٹانوں، گہرے گھاٹیوں، آتش فشانی ساخت اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کے باعث ستاروں کے مشاہدے، فلکیاتی تعلیم اور ڈارک اسکائی سیاحت کے لیے دنیا کے بہترین مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی طرف سے خلیجی ممالک کے پیسٹی سائیڈز قانون میں سخت سزاؤں کی تجویز

مرحلہ وار ترقی کے بعد، العُلا اب ڈارک اسکائی پارک کے زمرے میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!