اسرائیل کی جانب سے ’صومالی لینڈ‘ کا تسلیم کیا جانا خطے کے لیے خطرناک ہے، اسلامی ممالک کی مذمت

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کے فیصلے پر پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک نے مشترکہ طور پر سخت مذمتی اعلامیہ جاری کر دیا۔

جاری اعلامیے پر پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ اور سوڈان کے علاوہ ترکیہ، یمن، اردن، مصر، الجزائر، کوموروس، جبوتی، گیمبیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا اور مالدیپ بھی دستخط کنندگان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صومالیہ، انتہا پسند الشباب کا ساحل پر حملہ، 32 افراد ہلاک

دفتر خارجہ کے مطابق نائجیریا، عمان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی اس مشترکہ مؤقف کی حمایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مذمتی اعلامیے میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش شامل نہیں، کیونکہ یہ تینوں ممالک پہلے ہی امریکی سرپرستی میں ہونے والے معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کر چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ اعلامیہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں اسرائیل کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا افریقہ کے ہارن اور بحیرہ احمر کے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صومالیہ کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو متاثر کرنے والا کوئی بھی اقدام ناقابلِ قبول ہے۔ ریاستوں کے حصوں کو تسلیم کرنے کی روش عالمی امن کے لیے خطرناک مثال قائم کرتی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فیصلہ عالمی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرات کو جنم دے سکتا ہے اور یہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت مارا گیا

بیان میں فلسطینیوں کی ممکنہ جبری بے دخلی سے اس فیصلے کے کسی بھی تعلق کو واضح طور پر مسترد کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے زبردستی نکالنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا، جبکہ اسلامی ممالک اور او آئی سی صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حق میں متفقہ اور واضح مؤقف رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں فری لانسر سمیت 3 صحافی جاں بحق

قدرتی تنوع اور ثقافتی ورثے کے ساتھ جازان شہر سعودی عرب کا اہم سیاحتی مرکز

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کے واضح جواب کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے حماد اظہر کو نوسر باز قرار دے دیا، مگر کیوں؟

ویڈیو

عمران خان قصہ پارینہ، سارے دروازے بند ہوگئے

5 جی اور پے پال کا انتظار ختم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے موبائل ٹیکسز میں کمی کی بھی خوشخبری سنادی

پشاور کی مارکیٹ جو بسنت کو رنگین بناتی ہے

کالم / تجزیہ

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘