’اپنی خوشیوں کو سائبر مجرموں کا نشانہ بننے سے بچائیں‘، نئے سال کی آمد سے قبل عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے سال کی آمد کے موقع پر آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) نے عوام کے لیے حفاظتی الرٹ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: ڈکی بھائی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے

اتھارٹی کے مطابق نئے سال کی مبارکباد کے نام پر مشتبہ لنکس اور جعلی انعامی پیغامات سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر گردش کررہے ہیں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور اپنا واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کریں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی خوشیوں کو سائبر مجرموں کا نشانہ بننے سے بچائیں اور فراڈی عناصر سے ہوشیار رہیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والے افراد جعلی ایپ فائلز اور میلویئر پر مشتمل لنکس کے ذریعے واٹس ایپ پر نئے سال کے مبارکبادی کارڈز بھیج رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت

ان پیغامات میں کارڈ دیکھنے یا حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنکس پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لنکس فون ہیک ہونے کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ذاتی ڈیٹا، تصاویر، رابطہ نمبرز اور بینک اکاؤنٹ کی معلومات سائبر مجرموں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اہم پیغام

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، گلیات اور دیگر سڑکیں جزوی طور پر بند

اسکول اب بچوں کو کتابیں اور یونیفارم من پسند دکانوں سے خریدنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے، پنجاب حکومت نے تاکید کردی

ایمیزون میں مزید 14 ہزار کارپوریٹ ملازمین کی چھٹی متوقع

بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے