جھنگ: ویٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ویگن آپس میں ٹکرا گئیں، 14 افراد جاں بحق

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے قلی فقیر کے قریب ویٹرنری یونیورسٹی کی بس اور ایک ویگن کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: چاغی: ریکوڈک پروجیکٹ سائٹ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی کی بس لاہور کی جانب رواں دواں تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ویگن اس سے ٹکرا گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ویگن ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا جس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: اوور اسپیڈنگ اور غفلت، اسلام آباد میں ایک اور ٹریفک حادثہ

حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں