حمل کا جھانسہ: مردوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ پکڑا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ضلع بہار میں ایک سائبر فراڈ گروہ گرفتار کیا گیا ہے جو مردوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے متاثر کر رہا تھا کہ وہ بچے نہ پیدا کرنے والی عورتوں کو حاملہ کریں اور 10 لاکھ روپے کمائیں۔

مزید پڑھیں: بھارت، چلتی وین میں اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار، متاثرہ خاتون شدید صدمے سے دوچار

گروہ نے فیس بک اور واٹس ایپ پر جعلی اشتہارات شائع کیے، جنہیں ‘All India Pregnant Job’ اور ‘Playboy Service’ جیسے ناموں سے پیش کیا گیا۔ مردوں کو مفت جنسی تعلقات اور مالی انعام کے جھانسے میں لا کر ابتدائی چارجز جمع کرائے جاتے تھے، جس کے بعد انہیں معلوم ہوتا کہ یہ سب ایک سائبر اسکیم تھی۔

نواڑا سائبر پولیس نے اس سلسلے میں رانجن کمار کو گرفتار کیا جبکہ ایک نابالغ کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اس دوران 4 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق متعدد مرد اپنے بچت کے پیسے گروہ کے ہاتھوں گنوا بیٹھے، لیکن شرم یا سماجی بدنامی کے خوف سے زیادہ تر نے رپورٹ نہیں کروائی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں چلتی وین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 2 گھنٹے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے غیر معمولی اور پرکشش وعدوں پر بھروسہ نہ کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔ نواڑا سائبر پولیس کے انچارج نشو ملکی نے لوگوں سے کہا ہے کہ ایسے فراڈ کے شکار ہونے کی صورت میں فوراً پولیس سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp