اصل عمر آخر کیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے سچ بتادیا

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں اپنی عمر سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نہ صرف اپنی اصل عمر کا انکشاف کیا بلکہ شناختی کارڈ سے متعلق متنازع معاملے پر بھی وضاحت پیش کی۔

پروگرام کے دوران میزبان کے سوال پر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے بتایا کہ ان کی عمر 34 برس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 33 سال کی ہیں اور جلد 34 برس کی ہو جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہی ان کی اصل عمر ہے تاہم اس کے باوجود بعض افراد اس معاملے کو غیر ضروری تنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے لیک ہونے والی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے حوالے سے بھی مؤقف دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شناختی کارڈ کی تصویر مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹ شدہ تھی جس کا ان کی اصل شناخت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ دو خواتین کی جانب سے منظم پروپیگنڈے کے تحت کیا گیا جس میں نہ صرف ذاتی معلومات میں رد و بدل کیا گیا بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ان کے بیانات بھی تبدیل کیے گئے۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے کہا کہ اس قسم کی جعلی اور من گھڑت مواد کی اشاعت نہایت افسوسناک ہے کیونکہ ان ویڈیوز اور کلپس میں شامل کوئی بھی بات حقیقت میں انہوں نے نہیں کہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کی ایک واضح مثال ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے