اسلام آباد: خودکش حملے کے ذمہ دار کی شناخت اور تربیت گاہ کا انکشاف

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے ذمہ دار کی شناخت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی مسجد میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبار نے افغانستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کی جس کے لیے وہ متعدد بار افغانستان گیا۔

دہشتگرد گروہوں کا تعلق افغانستان سے

افغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ موجود ہے۔

قوم کو حوصلہ مند قرار دیا

حکام کا کہنا ہے کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت قدم ہے۔

حملے کی تفصیلات

یہ واقعہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پیش آیا۔ نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور نے مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔

متاثرین اور ہنگامی اقدامات

دھماکے میں کم از کم 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیے: بنوں: ’کھلونا بم‘دھماکا، 2 لڑکے زخمی

علاوہ ازیں تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز