بنگلہ دیشی نوجوانوں کی پاکستان سے محبت، احسن اقبال نے کیا دیکھا؟

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں دل کو گرمانے والا اور متاثر کن منظر دیکھا، جہاں بنگلہ دیشی نوجوان ملک میں جمہوری تبدیلی کا جشن منا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نو منتخب وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے

ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے دیکھا کہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کے چہرے خوشی، جوش اور امید سے بھرے ہوئے تھے، جو ان کے ملک کے نئے باب پر اعتماد کا عکاس تھے۔

وزیر احسن اقبال خاص طور پر اس وقت جذباتی ہوئے جب نوجوانوں نے ایک گاڑی پر لٹکا پاکستانی پرچم دیکھ کر دلی محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے، ممکنہ کابینہ کے نام بھی سامنے آگئے

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا مستقبل ماضی کی چھاؤں میں نہیں بلکہ اگلی نسل کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں میں مضمر ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں