صاحبزادہ حامد رضا کے بیان پر سیاسی ہلچل، مختلف رہنماؤں کی پی ٹی آئی پر تنقید

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کو جیل میں قید ہوئے 111 دن سے زائد ہو چکے ہیں اور سوال اٹھایا گیا کہ کیا ان کے کسی اتحادی رہنما نے ملاقات کے دن جیل جا کر ان سے ملاقات کی؟

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

بیان میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ طویل قید کے باوجود اتحادی جماعتوں کی جانب سے عملی اظہارِ یکجہتی دکھائی نہیں دیا۔

وفاقی وزیر مملکت عقیل ملک کا ردعمل

 وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عملاً ایک ہی شخصیت کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اتحادی جنہوں نے اپنی جماعتوں اور سیاسی سرمایہ کاری کو ایک قیادت کے سپرد کیا کئی ماہ سے جیل میں ہیں مگر پارٹی کی جانب سے ان کے حق میں مؤثر آواز بلند نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا

ان کے مطابق یہ طرزِ عمل اس بات کا عکاس ہے کہ جماعت کی توجہ وسیع قیادت کے بجائے صرف ایک فرد تک محدود ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا مؤقف

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست اب نظریے کے بجائے ایک شخصیت کے گرد مرکوز ہو چکی ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نہ اتحادیوں کی قدر کی جا رہی ہے، نہ رہنماؤں کا احترام کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی مشکلات پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا جیسے افراد نے سیاسی جدوجہد میں بڑی قربانیاں دیں مگر آج جماعت کی تمام تر توجہ ایک ہی شخصیت پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئی، سلمان اکرم راجا کے بعد صاحبزادہ حامد رضا بھی مستعفی

انہوں نے کہا کہ سیاست صرف کسی ایک فرد کا نام نہیں بلکہ یہ قربانی دینے والوں کے احترام اور عوامی اعتماد کی امانت ہوتی ہے۔

ن لیگ کی تنقید

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ طرز عمل صرف جماعت کا نہیں بلکہ اس کی قیادت کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنے دیرینہ ساتھی کے جنازے میں شریک نہ ہو وہ کسی کا وفادار نہیں ہو سکتا۔

ان کے مطابق یہی بے اعتنائی کا رویہ پارٹی کے کارکنوں میں بھی سرایت کر چکا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ جو لوگ ایک شخصیت کے پیچھے چلتے ہوئے ملکی مفادات کو بھی نظرانداز کرنے پر آمادہ ہو جائیں، انہیں مستقبل میں شدید احساسِ محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کا ردعمل

رکن قومی اسمبلی و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سحر کامران نے کہا کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کی مبینہ خود غرض اور شخصیت پرستی پر مبنی سیاست کی مثال ہے۔

ان کے مطابق اس طرز سیاست میں اتحادیوں، دیگر رہنماؤں، کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیے: ’یہ سراسر پی ٹی آئی پر الزام ہے‘ فواد چوہدری کا صاحبزادہ حامد رضا کے بیان پر سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے جماعت کے لیے بڑی قربانیاں دیں مگر اس کے باوجود پارٹی کی توجہ صرف عمران خان تک محدود دکھائی دیتی ہے جو ایک افسوسناک امر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!