فائر وال منصوبہ ناکام ہونے پر پی ٹی آئی کی حکومت پر شدید تنقید، اہم مطالبہ کردیا

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر کنٹرول کے لیے نافذ کیے گئے فائر وال منصوبے کی ناکامی اور خاموش بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 2024 میں نصب کیا گیا تھا تاکہ سوشل میڈیا کی نگرانی کی جا سکے اور اظہارِ رائے پر حد بندی کی جائے، تاہم اب فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل اسے مستقل طور پر بند کر دینا اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ یہ منصوبہ تکنیکی طور پر ناکام رہا اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: فائر وال اور پیکا قوانین کا مقصد اظہارِ رائے روکنا نہیں، وزیر مملکت طلال چوہدری

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل عمران فوبیا کا شاخسانہ تھا اور موجودہ حکومت کی ترجیح معیشت کی بحالی یا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینا نہیں بلکہ سیاسی انتقام اور مخالف آوازوں کو دبانا رہی۔

پارٹی نے نشاندہی کی کہ اس بغض اور انتقامی ذہنیت کے باعث کیے گئے اقدامات نے ڈیجیٹل معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کیا، آئی ٹی ایکسپورٹس اور فری لانسر کمیونٹی پر منفی اثر ڈالا اور پاکستان کے عالمی تشخص کو نقصان پہنچایا۔

پی ٹی آئی نے کہاکہ ایسے غیر دانشمندانہ فیصلوں نے پہلے ہی کمزور معیشت پر مزید بوجھ ڈالا۔ جب سرمایہ کاری 41 فیصد کم ہو، بیروزگاری ریکارڈ سطح پر ہو، قرضے بلند ترین سطح پر ہوں اور روپے کی قدر دباؤ میں ہو، اس دوران اظہارِ رائے کو دبانے کے لیے اربوں روپے خرچ کرنا قومی مفاد کے سراسر خلاف تھا۔

پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فائر وال منصوبے پر خرچ ہونے والی مکمل رقم اور معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، منصوبے کی ناکامی پر ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: فائر وال کی تنصیب، پاکستان میں یہ تجربہ کتنا کامیاب ثابت ہو رہا ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف نے زور دیا کہ ملک سیاسی انتقام نہیں بلکہ معاشی استحکام کا متحمل ہو سکتا ہے، بغض عمران کا کوئی علاج نہیں، مگر اس بغض کی قیمت پوری قوم ادا نہیں کر سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز