صدر آصف علی زرداری کی کویت کے قومی دن اور ہالہ فروری کی تقریبات پر مبارکباد

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کویت کے قومی دن اور ہالہ فروری کی تقریبات کے پرمسرت موقع پر امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: سرحد پار دہشتگردی ناقابل برداشت، پاکستانیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، صدر زرداری

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ یہ تقریبات امیرِ کویت کی دانشمندانہ قیادت میں کویتی قوم کی استقامت، اتحاد اور مسلسل ترقی کی عکاس ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ روابط باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر قائم ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی تعاون اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف اہم شعبوں میں مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے کویت میں مقیم متحرک پاکستانی برادری کو دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل قرار دیا جو کویت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہل پاکستان کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد

صدر مملکت نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کویت کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے امیرِ کویت کی صحت و تندرستی، کویتی عوام کی خوشحالی اور پاکستان و کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کی پائیدار مضبوطی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں