آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر بنایا گیا ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے اسی لیے حکومت اس کی تکمیل چاہتی ہے اور اس ڈیل سے پیچھے ہٹنے کے بارے میں سوچ نھی نہیں سکتی۔

عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ وہ ہماری بات نہیں مان رہا اور اس کا خیال ہم اپنے وعدے سے پھر جاتے ہیں ور یہ سب پچھلی حکومت کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو سب کچھ کر کہ دکھایا ہے یہاں تک کہ اپنا بجٹ بھی اس سے شیئر کر لیا جس میں وہ سب کچھ ہے جو عالمی ادارہ چاہتا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے حکومت نے آئی ایم ایف کے ہدایت کردہ تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سربراہ سمیت اعلی عہدیداران سے بات بھی کی جس دوران بنیادی مسئلہ بیرونی فنانسنگ کا تھا جس میں آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالرز کی کمی کی نشاندہی کی تھی اس لیے ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر کے بیرونی فنانسنگ کی ضرورت کو کم کیا تاہم پھر بھی آئی ایم ایف اس معاملے پر رضامند نہیں ہوا۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ عالمی بینک سے 450 ملین ڈالر آ رہے ہیں جبکہ 250 ملیں ڈالر اسلامک انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے ملیں گے اور ہم نے کسی بیرونی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 3 ارب ڈالر سے زائد کمرشل قرضہ واپس کیا اور آئی ایم ایف سے کہا کہ مزید قرض بھی رول اوور ہو جائے گا اور اب آئی ایم ایف 10 ویں جائزے کے اعدادوشمار مانگ رہا ہے جو اس سے شیئر کردیے گئے ہیں اور اب امید ہے کہ ہم آئی ایم ایف کو راضی کر لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے، جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی