حرمین شریفین میں زائرین کے لیے 24 گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، سعودی حکام

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی حکام کی جانب سے حرمین شریفین میں آنے والے زائرین اور عبادت گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے خدمات مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے نگہداشت امورِ مسجد الحرام و مسجد نبوی کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دو مرکزی گیسٹ کیئر مراکز اور 19 ذیلی مراکز کے ذریعے یہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان مراکز کو ایک مربوط نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے تاکہ عبادت گزاروں کی ضروریات پوری کی جا سکیں اور انہیں محفوظ اور سہل ماحول میسر آئے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کے جازان ریجن میں آم کی فصل تیار، 65 ہزار ٹن فصل متوقع

ان مراکز میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ گمشدہ بچوں کو سنبھالنے اور ان کے اہلِ خانہ سے دوبارہ ملانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زائرین کے سامان کو محفوظ رکھنے کے لیے لگیج اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ حرمین شریفین کے اندر آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق زائرین کی سہولت کے لیے جدید رابطہ ذرائع بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ آسانی اور تیزی سے مطلوبہ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ مزید برآں، ان مراکز کے مقامات معلوم کرنے کے لیے کیو آر کوڈز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے زائرین آسانی سے ان مراکز تک پہنچ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم