خیبرپختونخوا: کروڑوں کی بولی لگانے والے نمبر پلیٹس کے خریدار ادائیگی میں ناکام، سیکیورٹی ضبط

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں من پسند گاڑی نمبر پلیٹس کے لیے کروڑوں روپے کی بلند بولیاں لگانے والے خریدار ادائیگی نہ کر سکے جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ان کی جمع کرائی گئی سیکیورٹی ضبط کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: 83 کروڑ کی نمبر پلیٹ فروخت، اس میں خاص بات کیا ہے آخر؟

محکمہ ایکسائز کے مطابق نیلامی کے دوران داوڑ-1 نمبر پلیٹ کے لیے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے، وزیرستان-1 کے لیے 4 کروڑ 6 لاکھ روپے، باجوڑ-1 کے لیے 3 کروڑ 35 لاکھ روپے، محسود-1 کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ پشتون-1 کے لیے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے کی بولیاں لگائی گئی تھیں۔

تاہم مقررہ وقت میں ادائیگی نہ ہونے پر محکمہ نے قواعد کے مطابق بولی دہندگان کی سیکیورٹی ضبط کر لی ہے۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اب ان نمبر پلیٹس کے لیے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بولی دہندگان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ مقررہ رقم ادا کر کے یہ نمبر پلیٹس حاصل کریں۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

حکام کے مطابق اگر متبادل بولی دہندگان بھی ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان نمبر پلیٹس کی دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟