آزاد کشمیر، الیکشن کمیشن نے 3 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 3 اراکین قانون ساز اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 78 کے تحت ہر رکن اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 10 جون سے قبل اپنے اور زیر کفالت اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیل جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

کمیشن کے مطابق اراکین اسمبلی کو 15 جنوری 2026 اور 24 فروری 2026 کو یاددہانی بھی جاری کی گئی تھی اور مزید 10 دن کی مہلت دی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود 3 اراکین نے مالی سال 2024-2025 کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔

جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ان میں محمد اکمل سرگالہ حلقہ LA-37 جموں، غلام محی الدین دیوان حلقہ LA-41 ویلی اور محمد اقبال مخصوص نشست برائے اوورسیز پاکستانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو نئے امتحان کا سامنا، پارٹی کے 2 دعویدار سامنے آگئے

الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ اراکین کی رکنیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ