زیادہ فائبر بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے، ماہرِ صحت کا انتباہ

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ فائبر صحت کے لیے ضروری ضرور ہے، مگر اس کا حد سے زیادہ استعمال معدے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر اگر پانی کم پیا جائے۔

سوشل میڈیا پر اکثر یہ بتایا جاتا ہے کہ زیادہ فائبر کھانے سے صحت بہتر ہوتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ بات مکمل درست نہیں۔ فائبر جسم کے لیے مفید ہے، مگر اس کی مقدار کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فائبر کا استعمال ہماری عقل اور یادداشت کو کیسے محفوظ رکھتا ہے؟

ایک ماہر ڈاکٹر کے مطابق مردوں کے لیے روزانہ تقریباً 38 گرام اور خواتین کے لیے 25 گرام فائبر مناسب مقدار سمجھی جاتی ہے۔ اس سے کچھ زیادہ فائبر بھی لیا جا سکتا ہے، لیکن اعتدال ضروری ہے۔

زیادہ فائبر کے نقصانات

اگر روزانہ 40 سے 50 گرام سے زیادہ فائبر لیا جائے، تو یہ فائدے کے بجائے نقصان بھی دے سکتا ہے۔ اس سے پیٹ میں گیس، اپھارہ اور درد جیسی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات پانی کم پینے کی صورت میں قبض بھی بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فائبر پانی جذب کرتا ہے، اس لیے اگر پانی مناسب مقدار میں نہ پیا جائے تو پاخانہ سخت ہو جاتا ہے اور ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔

پانی اور متوازن غذا ضروری

ڈاکٹروں کے مطابق روزانہ کم از کم 2 سے 3 لیٹر پانی پینا ضروری ہے، خاص طور پر جب آپ فائبر زیادہ لے رہے ہوں۔ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ فائبر کو آہستہ آہستہ غذا میں شامل کیا جائے تاکہ معدہ اسے برداشت کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے سے ’ رحم‘ کے فائبرائیڈز کو روکا جاسکتا ہے

ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہر فائبر ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کچھ فائبر (جیسے دلیہ) ہاضمہ بہتر بناتے ہیں جبکہ کچھ صرف مقدار بڑھاتے ہیں، اس لیے متوازن غذا اختیار کرنا ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے نہ بہت کم اور نہ ہی بہت زیادہ فائبر لیں، بلکہ متوازن مقدار، مناسب پانی اور آہستہ آہستہ تبدیلی کو اپنی عادت بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز