پاکستان میں جیو اے آئی پر مبنی کلائمٹ آبزرویٹری کا آغاز

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی ’اسپیس فار کلائمٹ‘ اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس منصوبے کا مقصد موسمیاتی لچک کو مضبوط بنانا اور مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جدید سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم متعارف، چولستان ریلی میں کامیاب آزمائش

یہ اقدام ایک جدید جیو اے آئی سے چلنے والی کلائمٹ آبزرویٹری پر مبنی ہے، جو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔

‘اس پلیٹ فارم میں سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کر کے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کے لیے قابلِ عمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔’

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام ایروسولز، سلفر آکسائیڈز، نائٹروجن آکسائیڈز سمیت فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی تبدیلیوں، دریائی نظام اور زمین کے استعمال کی نگرانی کرتا ہے۔

‘یہ سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی کی لہروں، غیر معمولی موسمی حالات، سمندر کی سطح میں اضافہ اور گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے جیسے خطرات کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔’

مزید پڑھیں: اسپارکو کا اہم سنگِ میل، پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل

آئی ایس پی آر کے مطابق خلائی اور زمینی ڈیٹا کو یکجا کر کے یہ اقدام شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرے گا، جس سے پاکستان کے موسمیاتی اہداف کو عالمی کوششوں کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے گا۔

بیان کے مطابق یہ اہم اقدام پاکستان کے لیے اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ملک موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں