آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے خاندان کو راجستھان رائلز کی فروخت سے کتنے ارب روپے ملیں گے؟

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی اسپن لیگینڈ شین وارن کے خاندان کو راجستھان رائلز کی فروخت سے قریباً 450 کروڑ بھارتی روپے (13 ارب 73 کروڑ پاکستانی روپے) حاصل ہوں گے۔ وارن نے 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے قبل راجستھان رائلز کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے ایک شرط رکھی تھی، جس کے تحت ہر سیزن کے لیے ان کو 0.75 فیصد ملکیت کا حصہ ملتا۔ وارن نے ٹیم میں کپتان اور کرکٹ آپریشنز پر مکمل کنٹرول حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:شین وارن یا مرلی دھرن؟ برائن لارا کو زیادہ خطرناک بولر کون لگا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق وارن نے راجھستان رائلز کے ساتھ 4 سیزن گزارے اور 2008 کے افتتاحی سیزن میں ٹیم کو ٹائٹل جتوایا۔ ان کا کل حصہ 3 فیصد تک پہنچ گیا، اور اب جب فرنچائز 1.63 ارب امریکی ڈالر میں امریکی کنسورشیم کو فروخت ہوئی ہے، تو وارن کے خاندان کو اس کا حصہ نقد رقم میں حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں:شین وارن کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملی تھیں، نئی رپورٹ میں انکشاف

وارن 2022 میں انتقال کر گئے تھے، لیکن ان کی بصیرت نے یہ یقینی بنایا کہ ان کے خاندان کو 18 سال پرانا یہ معاہدہ مالی فائدہ دے گا۔ خاندان کو یہ حصہ 2026 کے آئی پی ایل سیزن کے اختتام کے بعد بیچنے اور نقد حاصل کرنے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی منظوری حاصل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار