دہلی میئر کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہلی کے میئر راجا اقبال سنگھ کے دفتر کو بدھ کے روز ایک ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ دوپہر قریباً 2 بج کر 11 منٹ پر دفتر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دہلی کے مچھلی بازار میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر موجود

پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل ایک ایسے گروپ کے نام سے بھیجی گئی جس نے خود کو ’خالصتان نیشنل آرمی‘ قرار دیا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا اور میئر آفس کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ مکمل تلاشی کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ٹیمیں ای میل کے ماخذ کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں اور بھیجنے والے کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: جھارکھنڈ سے دہلی جانے والی ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار، تمام مسافر ہلاک

پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کسی دھماکے یا مشتبہ شے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں