آئی پی ایل 2026: ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانہ

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں سن رائزرز حیدرآباد کے کھلاڑی ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھیشیک شرما کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا انجری کے بعد ہارڈک پانڈیا اور ابھیشیک شرما پاکستان کیخلاف کھیل سکیں گے؟ باؤلنگ کوچ نے بتا دیا

یہ واقعہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جہاں کھلاڑی نے میدان میں نامناسب زبان استعمال کی، جو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں اور نشریات کے ذریعے بھی سنی جا سکتی تھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ خلاف ورزی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.3 کے تحت آتی ہے، جس میں ایسی زبان یا رویے پر پابندی عائد ہے جو توہین آمیز یا غیر مناسب ہو۔

رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے اپنی غلطی تسلیم کر لی، جس کے بعد میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو حتمی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں ابھیشیک شرما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 48 رنز بنائے، تاہم ان کی کارکردگی کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نے ان کی کارکردگی کو پس منظر میں دھکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

آئی پی ایل قوانین کے مطابق اس نوعیت کی خلاف ورزیوں پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جبکہ بار بار خلاف ورزی کی صورت میں معطلی بھی ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار