خوارج ظلم کر رہے ہیں جبکہ پاک فوج ملک کے دفاع میں مصروف ہے، علامہ طاہر اشرفی

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں قومی پیغام امن کمیٹی کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کی میزبانی چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور قومی پیغام امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ طاہر اشرفی نے کی۔

تقریب میں کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی اور بتایا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کل آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرے گی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت اور کمیٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

حافظ طاہر اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ترلائی حملے کے ایک گھنٹے کے اندر تمام علماء کی مذمت قومی وحدت کا مظاہرہ تھی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایران کے معاملے پر پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے‘ اور ’پاکستان اس وقت دنیا کا مرکز بن چکا ہے جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ خوارج ظلم کر رہے ہیں جبکہ پاک فوج ملک کے دفاع میں مصروف ہے۔ ان کے مطابق دنیا کی نظریں اس وقت اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ دشمن ملک میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے تھے لیکن قیادت نے ملی وحدت کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور پورے ملک میں امن و اتحاد کے پیغام کے لیے سرگرم ہیں۔

علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اللہ نے بہت عزت دی ہے اور دنیا کے اہم امن فیصلے اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق دشمن فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے۔ علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد ملک میں امن، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے اور یہ کمیٹی ہر قسم کی بدامنی کے خاتمے کے لیے کام کرے گی۔

تقریب میں صوبائی وزیر پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور راجیش کمار ہراداسانی نے بھی خطاب کیا۔ رمیش سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کو ہمیشہ شمولیت کا پیغام دیا ہے جبکہ راجیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون قابل مذمت، آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، علامہ طاہر اشرفی

آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’طاہر اشرفی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے لیے توازن کا راستہ اختیار کیا ہے اور ثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل کی کوشش ایک بڑی کامیابی ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ملک میں امن، یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘