برطانیہ کی سیاسی جماعت کی غلامی کے معاوضے کا مطالبہ کرنے والے ممالک کو ویزے نہ دینے کی تجویز پر شدید ردعمل

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی جماعت ریفارم یو کے کی جانب سے غلامی کے معاوضے کا مطالبہ کرنے والے ممالک کے شہریوں کو ویزے نہ دینے کی تجویز پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جماعت کے رہنما نائجل فاریج نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت اقتدار میں آئی تو ایسے ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے جو برطانیہ سے غلامی کے بدلے معاوضے (ریپیریشنز) کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان ممالک میں گھانا اور جمیکا سمیت دولتِ مشترکہ کے کئی سابق نوآبادیاتی ممالک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کا 4 ممالک کے طلبا کے لیے اسٹڈی ویزے بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

جماعت کے پالیسی سربراہ ضیا یوسف کا کہنا تھا کہ معاوضے کے مطالبات ‘توہین آمیز’ ہیں کیونکہ برطانیہ نے غلامی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب کیریبین کمیونٹی (کاریکوم) سے منسلک ریپیریشنز کمیشن نے اس تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیشن کے سربراہ ہلیری بیکلز نے اسے ‘زہریلی نسل پرستی کی میراث’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو سزا دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ افریقی یونین، کیریبین ممالک اور لاطینی امریکا کے کئی ممالک طویل عرصے سے غلامی اور نوآبادیاتی دور کے اثرات کے ازالے کے لیے مالی معاوضہ، باضابطہ معافی اور تاریخی نوادرات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ماہر افرادی قوت کے لیے اٹلی 10,500 ورک ویزے جاری کرے گا

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کے بجائے مستقبل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

ادھر اقوامِ متحدہ نے حال ہی میں گھانا کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرارداد منظور کی، جس میں بحرِ اوقیانوس کے پار غلامی کو ‘انسانیت کے خلاف سنگین ترین جرم’ قرار دیتے ہوئے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا، تاہم برطانیہ سمیت کئی سابق نوآبادیاتی طاقتوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان