پاکستان آئیڈل یا ’فراڈ آئیڈل‘؟ صحافی نعیم حنیف کے چونکا دینے والے انکشافات

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سب سے بڑا موسیقی کا مقابلہ پاکستان آئیڈل سیزن 2 اپنے آغاز سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہا ہے۔ ابتدائی طور پر ججز پینل کو تنقید کا سامنا رہا، اس کے بعد ٹاپ 16 کنٹسٹنٹ ایم ابرار شاہد نے الزامات عائد کیے اور پھر فوٹوگرافر احسن قریشی نے شو کی انتظامیہ کے خلاف واجبات کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

اور اب پاکستان آئیڈل کا فائنل ملتوی ہونے پر معروف صحافی نعیم حنیف نے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے اسے ایک بڑے مالی اسکینڈل سے جوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل کا فائنل کیوں ملتوی کیا؟ پروڈکشن ٹیم کا حیران کن بیان سامنے آگیا

نعیم حنیف کے دعوے کے مطابق شو کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ وینڈرز، بشمول گرافکس اور لائٹنگ ٹیمز، کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان آئیڈل نہیں بلکہ ’فراڈ آئیڈل‘ ہے۔ شو کے تمام وینڈرز چاہے وہ گرافکس کے ہوں یا لائٹس کے کسی کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اسٹار ججز اور فنکاروں جن میں راحت اور فواد بھی شامل ہیں ان کے تقریباً 50 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو خاموش رکھا جا رہا ہے اور شو بنانے والی کمپنی انہیں الگ الگ طریقوں سے رابطہ کر کے متحد ہونے سے روک رہی ہے۔ یہ شو ایک بدنامی بن چکا ہے، اسی لیے اس کا فائنل نہ تو شوٹ کیا گیا اور نہ ہی نشر ہوا۔ یہاں تک کہ احسن قریشی کو بھی ادائیگی کی پیشکش کی گئی تاکہ وہ اپنا مقدمہ واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئیڈل کا سیٹ بھی توڑ دیا گیا ہے کیونکہ پیسے نہیں دیے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل ایک بار پھر تنازعے کا شکارکیوں ہوگیا؟

واضح رہے کہ مقبول رئیلٹی شو ’پاکستان آئیڈل‘ کے فائنل جس کا انتظار پوری قوم کو تھا فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ شو رمضان کے دوران وقفہ پر گیا تاکہ اس مہینے کا احترام کیا جا سکے۔ ابتدائی منصوبہ یہ تھا کہ عید کے بعد شو دوبارہ شروع ہو اور فائنل چند ہفتوں میں منعقد ہو گا لیکن ملکی حالات، بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگیاں اور قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پیمانے کے جشن کو ابھی جاری رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟